سچ ثابت کرنے کے لۓ سب سے بہتر طریقہ یہ ہےکہ ذاتی عمل سے گزرا جاۓ ۔ پچھلے د نوں فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ ہوئی تھی جسمیں ایک مولوی صاحب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا ہےکہ اجوا کجھور کھانے کے بعد زہر یاکوئی جادو وغیرہ اثر ہیں کرتا۔ جادو کا توبیکارنام بدنام ہے البتہ زہر کھانے سےنقصان کا ہونا حقیقت ہے سو یہ زہر کے کھانے والی بات قابل غور ہے۔
سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہم کب تک اس طرح کی غیر سائینسی اور غیر مصدقہ باتیں اس عظیم ہستی حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم سے منسوب کرکے اسلام جیسے حق پر مبنی دین کو بدنام کرتے رہیں گے اوراپنی لاعلمی پر دنیا کو ہنس نے کا موقع فراہم کرتے رہیں گے ۔اسطرح کی بے تکی باتوں سے ہم کیا ثابت کرنا چاہتےہیں ۔اگر کسی نان مسلم نے کہا کہ اپنے نبی کی اس روایت پر عمل کرکے دکھائیے۔ تو کیا امت کا کوئی فرد یا خاص کر وہ مولوی صاحب جو روایت بیان کر رہے تھے، ذرہ جرآت کا مظاہرہ کرکے اجوا کجھور کھا کر بلاخوف زہر کھا لیں گے یا وہ عربی لوگ جو عام طور پر اجوا کجھور کھاتے رہتےہیں وہ خود کو ہر قسم کی زہر سے محفوظ سمجھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ کیا اس روایت پر عمل کرنا ممکن ہے ؟
No comments:
Post a Comment