مذھبی اجتماعات بھی ہو رہے ہیں ..رائے ونڈ میں 20 لاکھ لوگ جمع ہو کر 40 لاکھ ہاتھ اٹھا کر دعائیں بھی کرتے ہیں مگر نہ ہی کشمیر آزاد ہوتا ہے نہ فلسطین آزاد ہوا نہ عراق و افغانستان کے حالات بدلے .. کشمیر تو پاکستان کو کیا ملتا الٹا آدھا پاکستان گنوا دیا ہم نے ..کیا وجہ ہے اس سب کی .. کہاں کمی ہے .. کیوں 63 سالوں سے ہمارا ہر قدم الٹا پڑ رہا ہے ..
ہم سفر کی دعا پڑھ کر سواری پر سوار ہوتے ہیں .. پھر بھی ہماری ہی ٹرینیں
آٹھ آٹھ گھنٹے لیٹ ہو جاتی ہیں .. انہیں ہی زیادہ حادثے ہوتے ہیں .. جبکہ
کافروں کے پاس تو سفر کی دعا بھی نہیں پھر بھی ان کی ٹرینیں تو آٹھ منٹ بھی
لیٹ نہیں ہوتیں .. شاذ و نادر ہی کوئی حادثہ ہوتا ہے .. ایسا کیوں ہے آخر ..
صحیح بات تو یہ ہے کہ ہم عبادات تو کرتے ہیں دعائیں بھی کرتے ہیں لیکن
اسلام کے اصولوں پر نہیں چلتے ..ہم اسلام کی روح کو اس مغزکو نہیں سمجھتے
.. بس اندھی تقلید کرتے ہیں .. نماز کا ہر رکن انسان کی تربیت کے لئے ہے ..
صف بندی اس لئے ہے کہ ٹریفک سگنل پر بھی صف بندی کی جائے ..بس اسٹاپ ..
راشن شاپ پر بھی صف بندی کی جائے ..
سجدہ بتاتا ہے کہ جو سر اللہ کے آگے جھکتا ہے وہ کسی اور کے آگے نہیں جھک
سکتا .. مگر آج ہمارا سر ہر جگہ جھکا ہوا ہے ..کسی کا آفس میں ترقی کے لئے
.. کسی کا الیکشن میں ٹکٹ کے لئے ..صفائی نصف ایمان ہے .. لیکن ہم مسجدوں
تک کے باتھ رومز صاف نہیں رکھ سکتے ..ریسٹورینٹس کے باورچی خانوں کی صفائی
کا کیا حال ہے کس کو خیال ہے ..
ہم حج پر جاتے ہیں لیکن حج جن پیسوں سے کیا جا رہا ہے وہ حرام ہیں یا حلال
کتنے لوگوں کو اس بات کا خیال ہے اکثر لوگ جو حج پر جانے کے لئے کاغذی
کارروائی ہوتی ہے اس میں دس جگہ رشوت دیتے ہیں …. گوشت ہمیں حلال چاہیئے
پر حلال پیسوں سے خرید رہے ہیں یا نہیں کتنے لوگ سوچتے ہیں ..؟ ایسے بھی
لوگ ہیں جو ہر سال عمرے پر جاتے ہیں لیکن ان کے آس پاس کتنے غریب نادار لوگ
فاقوں میں گزارتے ہیں کتنے لوگ سوچتے ہیں ؟ یہ اسلام کا بتایا ہوا راستہ
ہے جس پر ہم چل رہے ہیں ؟ حدیث ہے کہ ” علم مومن کی کھوئی ہوئی میراث ہے
جہاں سے ملے لے لو ” لیکن ہم تو اسکولز تباہ کر رہے ہیں ..جب تک ہم اندھی
تقلید کرتے رہیں گے .. خود سے علم ،تحقیق و شعور نہیں لائیں گے اپنے اندر
.. اسلام کی روح کو نہیں سمجھیں گے .. جب تب ہم اپنے اعمال و افعال میں
اخلاص نہیں پیدا کریں گے.. اس وقت تک کوئی دعا قبول نہیں ہوگی نہ کوئی
معجزہ ہوگا
Harrah's Cherokee Casino & Hotel - Gooyang - Cherokee
ReplyDeleteHarrah's Cherokee 벳 365 Casino & Hotel. 1 Borgata Way, 파라오바카라 Uncasville, CT 06382. 원피스바카라 Directions. (860) 551-7777. 강원 랜드 슬롯 머신 The Business 포커 족보 순위 Center. (860) 751-7777. www.mapquest.com.