Wednesday, November 2, 2011

کچھ سوال کچھ جواب


الله کن لوگوں کو ہدایت دیتا ہے؟
١٦:١٠٤ - جو لوگ الله کی آیتوں پر یقین کرتے ہیں

کیا ہماری نیکیاں ضایع ہوتی ہیں ؟
١٨:٣٠ - ہم اس شخص کا اجر ضائع نہیں کرتے جو نیک عمل کرتا ہے

مسلمانوں کے بہت سے اختلافات کا کیا حل ہے؟
١٦:٦٤ - جس چیز میں دو لوگ اختلاف کرتے ہیں اسکا فیصلہ قرآن سے کروا لیں. قرآن کی کسوٹی پر پرکھیں. کسی قسم کا کوئی بھی اختلاف یا شک باقی نہیں رہے گا.

ہم قرآن کا بہت سا حصہ یہ سوچ کر توجہ نہیں دیتے کے یہ تو صرف قصے کہانیاں ہیں، اس میں ہمارے لئے کچھ نہیں. لیکن الله کیا کہتے ہیں؟
١٦:٢٤ - اور جب پُوچھا جاتا ہے اُن سے کہ کیا ہے یہ جو نازل کیا ہے تمہارے رب نے تو کہتے ہیں کہ قصّے کہانیاں ہیں پہلے لوگوں کی۔ یہ قیامت کے دن اپنے (اعمال کے) پورے بوجھ بھی اٹھائیں گے اور جن کو یہ بےتحقیق گمراہ کرتے ہیں ان کے بوجھ بھی اٹھائیں گے۔ سن رکھو کہ جو بوجھ اٹھا رہے ہیں برے ہیں

No comments:

Post a Comment