Wednesday, November 2, 2011

الله کو کیا ناپسند ہے؟

الله کو شراب ناپسند ہے یہ تو سب جانتے ہیں اور جو شراب پیتا ہے اسکو ہم بہت برا جانتے ہیں. مگر شراب کے علاوہ اور بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو الله کو سخت ناپسند ہیں لیکن ہماری بد قسمتی یہ ہے کے کوئی ہمیں ان باتوں کے بارے میں بتاتا بھی نہیں. خود تو ہم ویسے ہی قرآن نہیں پڑھتے تو ہمیں پتا کیسے چلے بھلا؟ سورۂ اسرا (١٧) میں کچھ ایسی باتیں الله نے بتائی ہیں. کے  تم زنا (بدکاری) کے قریب بھی مت جانا بیشک یہ بے حیائی کا کام ہے، اور بہت ہی بری راہ ہے. اور جس جان کو قتل کرنا الله نے حرام کر دیا ہے اسے ناحق قتل نہ کرنا. تم یتیم کے مال کے (بھی) قریب تک نہ جانا. وعدہ پورا کیا کرو، بیشک وعدہ کی ضرور پوچھ گچھ ہوگی. ناپ پورا رکھا کرو جب (بھی) تم (کوئی چیز) ناپو اور (جب تولنے لگو تو) سیدھے ترازو سے تولا کرو، یہ (دیانت داری) بہتر ہے اور انجام کے اعتبار سے (بھی) خوب تر ہے. اور کسی بھی چیز پر اندھا دھند یقین نہ کرو. اور زمین میں اکڑ کر مت چلو. ایسی اور بھی بہت سی باتیں ہیں جو الله کو ناپسند ہیں اور ہمیں نہیں کرنی چاہییں  

No comments:

Post a Comment